ڈالر سستا ہونے پر موٹرسائیکلوں کی قیمت میں حیرت انگیز تبدیلی

Latest Road Prince Motorcycle Prices in Pakistan [18 August 2022
کیپشن: Road Prince Motorcycle Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، ایفل انڈسٹریز نے   روڈ پرنس موٹر سائیکل کی قیمتوں میں حیران کن تبدیلی کی۔

ایفل انڈسٹریز نے امریکی ڈالر  کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں روڈ پرنس موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا، انڈسٹریز کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا، جاری کردہ  نوٹی فکیشن کے مطابق  آر پی 125سی سی، آر پی 70 سی سی، آر پی 100 سی سی، آر پی 110 سی  کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں 18 اگست 2022 سے لاگو ہو چکی ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان میں روڈ پرنس آر پی 70 سی سی، آر پی 100 سی سی، آرپی 110 سی سی اور آر پی 125 کی قیمتوں  میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، روڈ پرنس کی قیمتیں بڑھنے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھائیں گی۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے باعث مختلف کار کمپنوں نے قیمتوں میں کمی کی ہے، روڈ پرنس نے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود دوسری بار موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer