کلمہ چوک: موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم، بائیک سوار نوجوان شدید زخمی

کلمہ چوک: موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم، بائیک سوار نوجوان شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کی فیروز پور روڈ کلمہ چوک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ،ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں20 سالہ زین نامی موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوا جبکہ حادثے کی وجہ سے موٹر سائیکل اور کار کو بھی نقصان پہنچا ۔ 1122 ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی نوجوان کو لے کر قریبی ہسپتال فوری طور پر روانہ ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث اچانک ٹریفک روکنے کے باعث پیش آیا۔ٹریفک وارڈنز نے وی آئی پی موومنٹ کے لئے اچانک ٹریفک روک دی۔اچانک ٹریفک روکنے کے باعث تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی بریک نہیں لگی، بریک نہ لگنے کے باعث موٹر سائیکل آگے کھڑی کار میں جا لگی۔