سرکاری ملازمین ہو جائیں ہوشیار، اصلاحاتی تجاویز زیر غور

سرکاری ملازمین ہو جائیں ہوشیار، اصلاحاتی تجاویز زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے میں اصلاحات، کیبنٹ ڈویژن نے اصلاحات پر مبنی تجاویز وزارت ریلوے کو بجھوا دیں، اصلاحاتی رپورٹ میں ریلوے آپریشن میں بہتری کے لیے فریٹ، پسنجر اور انفراسٹرکچر کمپنیاں بنانے کی تجاویز دے دی گئی، وزارت ریلوے نے اصلاحاتی تجاویز ریلوے ہیڈکوارٹر ارسال کر دیں۔
 
ذرائع کے مطابق ریلوے میں اصلاحات، کیبنٹ ڈویژن نے اصلاحات پر مبنی تجاویز وزارت ریلوے کو بھجوا دیں۔تجاویز کے مطابق ریلوے آپریشن میں بہتری کیلئےفریٹ، پسنجر اور انفراسٹرکچر کمپنیاں بنائی جائیں گی۔سی ایس ایس کی بجائے تمام افسران کی بھرتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے پر غورہورہاہے، ریلوےکی تمام ملازمتوں کو فریز کرکے کنٹریکٹ ملازمت دی جائے جبکہ ایک برس سے زائد خالی اسامیوں کو ختم کرنے کی تجاویز دی گئیں۔ پنشن بوجھ ختم کرنے کیلئےقبل از وقت گولڈن ہینڈ شیک سکیم متعارف کروائی جائے۔

تجاویز کے مطابق ایک لاکھ 23ہزار چھے سو ستر پنشنر کا بوجھ وفاقی حکومت خود اٹھائے اور پنشن اپنے ذمے لینے کے بعد وفاق سبسڈی ختم کر دے جبکہ مستقبل میں پاکستان پوسٹ کی طرز پر ریلوے پنشن فنڈز بنانے کی تجاویز دی گئی۔ اخراجات میں کمی کیلئے2030 تک الیکٹرک ٹرین منصوبہ بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ریلوے ٹریک کیساتھ بیس فٹ اراضی کو سمارٹ مارکیٹ اور بلز بورڈز کیلئےاستعمال کیا جائے۔ وزارت ریلوے نے تجاویز پر سی ای او اور تینوں اے جی ایمز سے رائے طلب کر لی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer