علی ظفر کا 23 مارچ کے موقع پر نیا ملی نغمہ ریلیز

علی ظفر کا 23 مارچ کے موقع پر نیا ملی نغمہ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) معروف گلوکار اداکارعلی ظفر نے تیئس مارچ کے موقع پر نیا ملی نغمہ ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے نئے ملی نغمے کو ریلیز کردیا، ان کا کہنا تھا ہمارا جزبہ دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہم متحد قوم ہیں۔ ملی نغمے کے زریعے پیغام دیا کہ امن پسندانہ سوچ کو پروان چڑھنا چاہیے، گانا جان دے دیں گے پاک فوج کو ٹریبیوٹ ہے، ہر انسان کے اندر ایک ہیرو ہوتا ہے بس پہچاننے کی ضرورت ہے، افواج پاکستان کے جانبازوں نے امن کے قیام کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی۔

علی ظفر نے عمران خان کی بھارت سے متعلق تقریر کو بھرپورسراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاک بھارت صورتحال کو سنبھالا۔ گلوکار علی ظفر نے یوم پاکستان پر پاک فوج سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے اپنا ویڈیو سونگ نشر کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer