حکومت نے عوام کو مایوس کردیا،اربوں کے فنڈز میں سے کتنا خرچ ہوا؟

 حکومت نے عوام کو مایوس کردیا،اربوں کے فنڈز میں سے کتنا خرچ ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) دعوؤں وعدوں کی بھرمار اورمسائل کا انبارتبدیلی سرکار کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی،تعلیم ،صحت،انفراسٹرکچرکی بہتری اورعوامی سہولیات کےسینکڑوں منصوبےنامکمل رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار کی پالیسیاں بھی عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں،حکومت 6 ماہ میں نصف ترقیاتی بجٹ بھی استعمال نہ کرسکی،238 ارب کےجاری فنڈزمیں سےصرف81 ارب ہی خرچ کیے جاسکے،تعلیم ،صحت،انفراسٹرکچرکی بہتری اورعوامی سہولیات کےسینکڑوں منصوبےنامکمل رہ گئے، سابق حکومت پرتنقید کرنےوالی موجودہ حکومت بھی نصف مالی سال میں کارکردگی بہترنہ کرسکی،ترقیاتی منصوبوں پراب تک کی کارکردگی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ رواں مالی سال کے238 ارب روپے کے منصوبوں میں متعدد میں صوبائی محکموں کی کارگردگی غیرتسلی بخش ہے۔

سال19۔2018 کےڈویلپمنٹ پروگرام کی کارکردگی میں سہ ماہی ڈویلپمنٹ پروگرام کی جائزہ رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کردی گئی ہے،جس میں بتایا گیاہےکہ سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت 238 ارب روپےمختص کیےگئے،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے171 ارب روپےکے فنڈز جاری کئےگئے،فنانس ڈیپارٹمنٹ نے129 ارب روپے کا اجراء کیا،مختلف محکموں کی جانب سےترقیاتی فنڈزکی مد میں 116 ارب روپےوصول کیےگئےجبکہ صرف 81 ارب روپے کا استعمال کیاجاسکا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ بجٹ استعمال میں پہلےدو ماہ بہت ضروری ہوتےہیں لیکن اس میں حکومت نےفنڈز کےاجراءمیں تاخیر کی،جس کےباعث فنڈز کا مکمل استعمال کرنے کے لیے موجودہ حکومت کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer