پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کیلئے اچھی خبر

 پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )قیدیوں کی صحت کومدنظررکھتے ہوئےکیلوریزپرمشتمل مینو تیارکرلیاگیا،آئی جی جیل نےحتمی منظوری کےلیےمینو کی سمری حکومت کوبھجوادی۔

قیدی کودن میں کتنی غذاچاہیےاورکس طرح کاکھانا کھانا چاہیے،ان چیزوں کومدنظررکھ کرقیدیوں کےکھانے کاچارٹ تیارکرلیا گیا ہے،ناشتے میں کم سےکم 595جبکہ زیادہ سےزیادہ622کیلوریزپرمشتمل خوراک دی جائے گی،ہفتےکے ساتوں دن سادہ روٹی کےساتھ قیدیوں کوآلوکی بھجیا اورسفیدچنوں کاناشتہ کرایاجائےگا،دوپہرکے کھانےکی بات کی جائےتوکم سے کم 1069اورزیادہ سے زیادہ 1371کیلوریزپرمشتمل کھانا فراہم کیاجائے گا،دوپہرکےکھانے میں ہفتےکےدودن چکن جبکہ باقی دنوں میں دال ،سبزی اورسفیدچنے دیئےجائیں گے،شام میں کم سےکم 1256جبکہ زیادہ سےزیادہ1431کیلوریزپرمشتمل کھانا دیاجائےگا،ہفتےکےچاردن مرغی جبکہ باقی 3دن سبزی اوردال فراہم کی جائےگی۔

اس طرح روزانہ کم سےکم کیلوریز2947جبکہ زیادہ سے زیادہ 3649کیلوریزپرمشتمل کھانا دیاجائے گا،قیدیوں کے کھانےکاجدول زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکےغذائی ماہرین کی مشاورت کےساتھ ڈی آئی جی جیل خانہ عبدالرؤف رانا،سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ اورافضل جاویدنےتیارکیاہےجس کوآئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم بیگ نےمنظوری دےکرحتمی منظوری کے لیےحکومت کو بھجوادیا ہے،پنجاب حکومت کی حتمی منظوری کےبعدقیدیوں کوبھرپورمتوازن غذاملےگی۔

Sughra Afzal

Content Writer