مریم نواز نے بڑی دھمکی دے دی

مریم نواز نے بڑی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والد سے ملاقات نہ کرنے پر دھرنے کا اعلان کردیا،میاں نواز شریف کے پہلو میں درد اٹھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  کو والد سے نہ ملنے دیا گیا جس پر انہوں نے دھرنے کا اعلان کردیا، گزشتہ روز مریم نواز والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تو جیل انتظامیہ نے ان کو اجازت نہ دی، ٹویٹر پر مریم نواز کا کہناتھاکہ'میاں نواز شریف کے چیک اپ کے لئے گئے ڈاکٹروں کو دو گھنٹے انتظار کے بعد اجازت نہیں دی گئی'میاں نواز شریف کے پہلو میں درد اٹھ رہی ہے،ان کے گردوں کی بیماری تیسرےسٹیج پر ہے'۔

مریم نواز کامزید کہنا تھاکہ اگر میاں نواز شریف کے رینل فنکشن کو چیک نہ کیا گیا اور بیماری میں شدت آسکتی ہے،اگر ڈاکٹروں اور مجھےنواز شریف سے ملنے نہ دیا گیا تو کل سے جیل باہر آکر کھڑی ہوجاوں گی، جیل کے باہر اس وقت تک کھڑی رہوں گی جب تک ڈاکٹروں اور مجھے میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer