سٹی 42: سرکاری اجلاسوں کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کو ترجیح دینے اور غیرملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت کے فنڈز سے ہونے والے سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ ناگزیر سرکاری تقریبات کے لیے سرکاری آڈیٹوریم اور کمیٹی رومز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے شادی کی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے، جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
فارمیسیز، اسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور دیگر ضروری شعبے اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور جم بھی اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
کفایتی اقدامات سے استثنیٰ کی درخواستوں پر کیس ٹو کیس بنیاد پر غور کیا جائے گا، جبکہ صوبائی اور علاقائی حکومتیں بھی ایسے ہی کفایتی اقدامات اپنانے پر غور کرسکتی ہیں۔