ویب ڈیسک : پاکستان سے غیرقانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ اور یورپی یونین کی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس دوران سدباب اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے مشترکہ اقدامات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کا 100 فیصد خاتمہ ہدف ہے جسے ہر صورت حاصل کریں گے، غیر قانونی مائیگریشن میں کمی کے لیے لیگل مائیگریشن کی نئی راہیں کھولنا ضروری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم پی ڈی نے پاکستان کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کاوشوں کی تعریف بھی کی۔