غیر ملکی ماڈل ٹریزا کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

غیر ملکی ماڈل ٹریزا کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کسٹمز حکام نے غیر ملکی ماڈل  کی 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکوا کی 8 سال 8 ماہ قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا،کسٹمز وکیل کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے کے باوجود ماڈل کو کم سزا سنائی گئی،مجرمہ سے منشیات کی برآمدگی ثابت ہوئی ہے،مجرمہ کے ساتھی شعیب حفیظ کی بریت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی ماڈل ٹریزاکے وکیل نےسزاکیخلاف اپیل کی تیاری کر لی،سرداراصغرمحمودڈوگر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فیصلے سےاتفاق نہیں کرتےکسٹمزگواہان کےبیانات میں تضاد تھا،ریکارڈ پرموجود شواہد سزا دینےکیلئےکافی نہیں تھے،ملزمہ سے منشیات کی برآمدگی ثابت نہیں ہوئی۔

وکیل نےکہا کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکوامعصوم ہے، امیدہےہائیکورٹ ملزمہ ٹریزاکو رہائی دےگی،25مارچ تک ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دیں گے۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کو ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے منشیات سمگلنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں غیر ملکی حسینہ کو 8 سال8 ماہ قید اور ایک لاکھ تیرہ ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ، ملزمہ  نےسزا  سنتے ہی  رونا شروع کر دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer