آزاد لڑکر دیکھ لے آٹے دال کے بھاؤ کا علم ہو جائے گا: وحید عالم خان

آزاد لڑکر دیکھ لے آٹے دال کے بھاؤ کا علم ہو جائے گا: وحید عالم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: وحید عالم خان کا کہنا ہے کہ زعیم قادری بیس سال پارٹی میں رہے کیا وہ بوٹ پالش کرتے تھے۔ زعیم قادری آزاد لڑکر شوق پورا کر لے، آٹے دال کے بھاؤ کا علم ہو جائے گا، ووٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو ملتا ہے انفرادی حیثیت کچھ نہیں۔

لاہور کے این اے 133 کا انتخابی معرکہ، مقابلہ سخت ٹاکرے میں تبدیل، ن لیگ کے باغی زعیم قادری کا جواب دینے کیلئے ن لیگ کے نامزد امیدوار وحید عالم خان نے پی پی 167 کے خواہشمند امیدوار میاں سلیم اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ الجنت شادی ہال میں جوابی پریس کانفرنس کی، وحید عالم خان نے کہا کہ زعیم قادری نےگزشتہ روز ہماری قیادت کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، ہم ان کے تمام الزامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم سب نواز، شہباز، حمزہ اور مریم کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

اس خبر کو لازمی پرھیں:حمزہ شہبازسن لو! لاہورتمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے:زعیم حسین قادری

وحید عالم خان نے کہا کہ زعیم قادری نے اپنے ظرف کے مطابق بات کی، وہ صرف ایک چیئرمین تھا کوئی زعیم کے ساتھ نہیں، یہاں پر اس علاقے کے تمام چیئرمین موجود ہیں، زعیم آزاد لڑکر دیکھ لے، اس کو آٹے دال کے بھاؤ کا علم ہو جائے گا، کیونکہ ووٹ نوازشریف اورشہبازشریف کے کاموں کو ڈالے جاتےہیں، کسی انفرادی حیثیت کو نہیں۔ وحید عالم خان نے مزید کہا کہ آج زعیم قادری کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ لاہور حمزہ شہباز کی جاگیر ہے، لاہور نواز شریف، شہباز شریف ، کلثوم نواز اور مریم نواز کی جاگیر ہے، پارٹی کا فیصلہ قبول، چاہے سردار ایاز صادق کو ٹکٹ دے دیں یا کسی اور کو مگر مجھے پارٹی نے گو ہڈ دیا ہے تو ورکنگ شروع کی ہے۔ وحید عالم خان نے کہا کہ قربانیاں زعیم قادری کی نہیں ہماری بھی ہے میرے والد 1942 میں مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری تھے اور پارٹی کے ساتھ 88 سے ہوں۔