حمزہ شہبازسن لو! لاہورتمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے:زعیم حسین قادری

حمزہ شہبازسن لو! لاہورتمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے:زعیم حسین قادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: زعیم حسین قادری کا این اے 133 سے آزاد حیثیت کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان،انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سنو میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے، حمزہ شہباز بوٹ پالش نہیں کر سکتا، الیکشن کی بات نہیں صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں۔خواجہ سعدرفیق زعیم قادری کومنانےمیں ناکام.

سٹی42 نیوز کے مطابق پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر  زعیم حسین قادری نے  میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد فیق میرے بڑے بھائی ہے،جان تودےسکتاہوں عزت نہیں دےسکتا،حمز ہ شہبازشریف میں تمہارے بوٹ پالش نہیں کرسکتا،حمزہ شہبازسن لو! لاہورتمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔

زعیم قادری کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سن لومیں پالیشیا نہیں ہوں،حمزہ شہباز سن لومیرا الیکشن تمہارےساتھ ہے،حمزہ شہباز آؤ آکرمیرےساتھ الیکشن لڑو،آہستہ آہستہ بتاؤں گا کہ 10سال میراکیاحال ہے،گھٹیابات کروں گا اورنہ ہی ذاتیات پرآؤں گا،میں این اے133سےالیکشن لڑنے کا اعلان کرتاہوں، آصف رضابیگ پی پی167سےامیدوارہونگے،میراجینا مرنااپنےدوستوں بھائیوں کیساتھ ہے،حمزہ شہبازسن لو!میں سرنہیں جھکاؤں گا،این اے133کےحلقےسےجیت کردکھاؤں گا،آج سے الیکشن اورجنگ دونوں اکٹھی ہوگی۔