ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے "مذاکرات کا دروازہ" بند کر دیا۔

مزید   سیاست کرنے کے لئے پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے اپنے بانی سے ہدایات لے گی

Barestor Gohar, PTI Politics, Bani PTI, Adiala Jail
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی نے "مذاکرات کا دروازہ" بند کر دیا۔ مزید   سیاست کرنے کے لئے پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے اپنے بانی سے ہدایات لے گی۔

اس امر کا اعلان پی ٹی آئی کے لیڈر بیرسٹر گوہر نے آج کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے   چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا،"مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا ہے۔" بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ  آئندہ کوئی بھی "سیاسی پیش رفت" پارٹی کے بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔

آج منگل کو اسلام آباد میں  میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے شکایت کی،" بانی سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی ہدایات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے"۔

بیرسٹر گوہر نے کہا،" پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نکالنے کے لیے کال دینے کی ضرورت نہیں۔لوگ خود بخود ہماری تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں"۔

بیرسٹر گوہر نے کہا، "بانی جیل سے احتجاج کی قیادت کریں گے اور کارکنوں کو واضح پیغام دیں گے۔"

بیرسٹر گوہر نے کہا، دو سال ہو گئے ہیں، اب مشکلات کا خاتمہ ہونا چاہیے، سب کو پی ٹی آئی کے بانی سے ملنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے  بیرسٹر گوہر نے کہا خیبرپختونخوا میں انتخابی عمل خوش اسلوبی سے ہوا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کی تمام اتحادی پارٹیوں نے مقامی سطح کا سیاسی معاہدہ کر کے الیکشن لڑا تھا اور ایک دوسرے کے مینڈیٹ میں مداخلت نہیں کی تھی۔ دونوں اطراف کے تمام امیدوار کسی بدمزگی کے بغیر جیت گئے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے  حکومتی پارٹیوں کے ساتھ اس معاہدہ کا حوالہ دیئے بغیر کہا،  مجموعی طور پر نتائج ہماری توقعات سے بہتر تھے۔

انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ ان لوگوں کو دیے گئے جنہوں نے نومبر 2023 کے واقعات کے بعد پریس کانفرنس کی۔

نومنتخب سینیٹر مرزا آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام پی ٹی آئی کے بانی نے خود فائنل کیا تھا اور مرزا آفریدی نے پارٹی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں تمام فیصلے بانی کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام معاملات مارچ 2024 میں طے پا گئے تھے، اور اب پارٹی واضح لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔