نواز شریف کو 2018 کے الیکشن میں عوام سزا دے گی : بلاول بھٹو

نواز شریف کو 2018 کے الیکشن میں عوام سزا دے گی : بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ایک بار پھر نواز شریف پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ ضیا کی گود میں پلنے والوں نے پنجاب کی سیاست کو تباہ کردیا، اب ہم ہی پنجاب کو بچا سکتے ہیں۔ نواز شریف کو 2018 کے الیکشن میں عوام سزا دے گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے مارشل لاء نے پنجاب کو تباہ کیا۔ نواز شریف کے ساتھ ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ اگر مشرف کا احتساب نہ ہوا تو عدلیہ پر دھبہ اور نواز شریف کا بیانیہ مضبوط ہوگا۔ نواز شریف نے جان بوجھ کر خود کو مشکل میں ڈالا ،عوام امیر المومنین بننے والے نواز شریف اور دہشتگردوں کے ساتھی عمران خان کی سیاست کو پلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ شخصی فائدے کے لیے قانون سازی نہیں ہوسکتی، نواز شریف کو پاناما نہیں بلکہ 30 سالوں کا حساب دینا ہوگا۔

بلاول نے پی ٹی آئی چیئرمین پر بھی خوب تیر برسائے اور کہا کہ عمران جیسا سیاستدان بھی ترین جیسے لوگوں کو آگے لیکر آتا ہے، ہم دہشت گردوں کے ساتھی عمران کی سیاست نہیں چاہتے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ کارکنوں کی فوج تیار کر رہے ہیں، ہم ایک الیکشن نہیں بلکہ لمبے عرصے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔