ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غذر گلیشئیر برسٹ؛ چرواہے نے سارے گاؤں کی جانیں بچا لیں

City42, Ghizar glacier burst, Ghizer River, un natural lake,
کیپشن: غزر کے علاقہ گوپس میں ایک گلیشئیر پھٹنے سے سیلاب آ گیا ہے اور ایک غیر قدرتی جھیل بن گئی ہے۔ دریائے غذر کا بہاؤ رکا ہوا ہے جس سے کسی سانحہ کا خطرہ بڑھرہا ہے۔

سٹی42:  غذر میں  گوپس کے بلند ترین علاقہ میں گلیشئیر ٹوٹنے کے بعد تالی داس گاؤں کے سینکڑوں مکینوں کو بروقت اطلاع مل گئی ، سارا گاؤں راتوں رات خالی ہو گیا، پہاڑوں میں پالتو جانور چرانے والے چرواہے نے سینکڑوں افراد کی جان بچا لی۔

غذر میں چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کے واقعہ کو دور دراز علاقہ میں پالتو جانور چرانے کے لئے گئے ہوئے مقامی چرواہے انصار نے دیکھ لیا تھا۔ انہوں نے فوراً تالی داس گاؤں کے لوگوں کو فون کالین کر کے   گاؤں والوں کو آنے والی مصیبت سے پہلے آگاہ کر دیا۔

 بروقت اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔  سیکڑوں افراد کی جانیں بچ گئیں۔ 

Caption تالی داس گاؤں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بروقت ریسکیو آپریشن کر کے پاکستان آرمی کے جوانوں نے سیکنڑوں مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔

غذر میں گلیشیئرپھٹنے سے اچانک سیلاب آیا۔ اس گلیشئیر کے اندر جمع پانی نیچے آیا تو اس کے بہنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، بہت سا ملبہ دریائے غذر میں آ گیا جس سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات  3 بجے دریا کا بہاؤ رک گیا اور غیر قدرتی جھیل بن گئی۔ اس جھیل کا خطرہ ابھی برقرار ہے۔

گاؤں تالی داس راتوں رات خالی ہوا

سیلاب کی اطلاع پر راتوں رات گاؤں تالی داس خالی کیاگیا اور تقریباً 200 لوگ بلند پہاڑی مقام پر پہنچے اور یہ اطلاع ایک مقامی چرواہے انصار نے گاؤں والوں کو ٹیلیفون پر دی۔ ان کا گھر برساتی نالے پر واقع ہے۔ جس وقت نالے مین زیادہ پانی آیا تو انصار نے فون کالین کر کے نیچے فاصلے پر موجود گاؤں کے باشندوں کو اطلاع دی کہ اپنے بچاؤ کا بندوبست کر لیں۔

تالی داس کے چرواہے انصار کی اطلاع کے بعد 100مکانات خالی کر دیئےگئے اور بعد میں سیلاب آیا توان خالی مکانات کو نقصان بھی پہنچا لیکن قیمتی جانیں بچ گئیں۔ 

چرواہے کا کام کرنے والے مقامی باشندے انصار سیلاب کے وقت اپنے اہلخانہ کے 6 افراد کے ساتھ اسی نالے میں موجود تھے۔ بعد مین پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر سے جانے والے جوانوں نے انصار کی فیملی کی تین خواتین سمیت پانچ افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ انصار اور ان کے ایک عزیز اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے اب بھی نالے کے قریب مھفوظ جگہ پر رہ رہے ہیں۔

پاک فوج اور  مقامی ریسکیو  اداروں نے ہنگامی ریسکیو آپریشن کرکے گاؤں تالی داس کے 200 لوگوں کو گاؤں یانگل اور سمال گاؤں میں منتقل کر دیا۔ 

ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمان کے مطابق پاک فوج نے راوشن نالے میں چرواہے انصار سمیت محصور 6 افراد کو  بھی ریسکیو کرلیا گیا اور وہ محفوظ مقام پر ہیں۔ 

ترجمان جی بی حکومت کے مطابق 7 کلومیٹر کے علاقے تک مصنوعی جھیل بن چکی ہے اورایک کلومیٹر کی سڑک ریلوں میں بہہ گئی ہے