سٹی42: بھابھی کا موبائل ہیک کرکے بھابی کے متعلق فحش مواد پھیلانے والی لڑکی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملتان میں کچھ الگ نوعیت کا سائبر کرائم ڈیٹیکٹ کیا ہے اور اس سائبر کرائم میں ملوث لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے۔
متان کی اس نوجوان لڑکی نے اپنی بھابھی کا موبائل فون ہیک کروا کے بھابی کے فون سےفحش مواد کو لوگوں میں پھیلا دیا اور بھابی کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
شکایت ملنے پر نیشنل سائیبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھابی کے متعلق مواد پھیلانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا اور عدالت میں پیش کر دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی کے حکام نے عدالت سے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
ایجنسی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمہ نے متاثرہ خاتون کی کردار کشی کی کوشش کی،غیر قانونی رسائی اور مواد کی ترسیل کی شیکایت ملنے پر تحقیقات کی گئی اور ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ۔