ٹیکس نادہندہ شوزفیکٹریوں کی شامت آگئی

ٹیکس نادہندہ شوزفیکٹریوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف بی آر کےٹیکسٹائل زون نےٹیکس عدم ادائیگی پرایکرو سٹائل شوز فیکٹری، ایوان شوز، فیئر ٹریڈرز، ایوا شوز اور برکت لیدر سٹور کےمالکان کےاکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے ٹیکس بقایہ جات ادا نہ کرنے والی جوتا فیکٹریوں اورانکے مالکان کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کاعمل تیزکردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرافتخارمسعود خان کی سربراہی میں کارروائی کرتےہوئےایف بی آر کی ٹیم نےبرکت لیدرسٹورکے مالک سہیل ظفر کےاکاؤنٹس منجمد کردیئے، ایف بی آر حکام کےمطابق سہیل ظفر کےاکاؤنٹس سال دوہزارسولہ کے انکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں 70 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پرمنجمد کیے گئے ہیں۔

جبکہ برکت لیدرسٹور کےمالک کےاکاؤنٹ سے3 لاکھ روپےکی ریکوری کرلی گئی ہے، بیس لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پرایوان شوز کے اکاؤنٹس منجمد کردیئےہیں، ایوان شوز کےاکاؤنٹس سے صرف 7 ہزارروپے کی ریکوری ہوسکی ہے۔ ایف بی آر نے ایوا شوز کے مالک اورنگزیب عالمگیر کے اکاؤنٹس 10 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پرمنجمد کیے ہیں، اسی طرح فیئرٹریڈرزکےاکاؤنٹس 4لاکھ 71ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیئے گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer