آئی ایم ایف سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط اس ہفتے ملے گی

Mohammad Aorangzaib, City42, IMF , Interest rate, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک اکانومی سود  سے جان  چھڑانےکی جانب گامزن ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، سود پر ہی دارومدار ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایوان میں معزز ممبران نے بہت پرجوش تقریریں کیں، شریعت عدالت کی جانب سے فیصلہ آچکا ہے، بینکنگ اسلامی طرز  پر آرہی ہے، ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانے کی جانب گامزن ہے۔

محمد اورنگزیب بے کہا کہ  سود کے خاتمے کا فیصلہ آچکا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں،سود پر ہی دارومدار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط بھی آجائے گی، جون کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  دوست ممالک پاکستان کو معاشی طور پر کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری زرعی جی ڈی پی 5 فیصد نمو دکھا رہی ہے، بمپر کراپس پیدا ہو رہی ہیں، چاول کی بمپر کراپس ہوئی جس سے زرمبادلہ آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 فیصد کی شرح پر ہم نہیں چل سکتے، لوگوں کو محصولات دینا پڑیں گے، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے، توانائی کی مساوات کو بہتر کیے بغیر کوئی صنعتی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔