(بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد کے مرکزی سرکاری ہسپتال پمز میں زیر علاج 41 سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے ذرائع مطابق متاثرہ خاتون کو چہرے کی جلد متاثر ہونے پر گزشتہ ہفتے پمز لایا گیا تھا، متاثرہ خاتون کو انفیکشئیز کنٹرول وارڈ پمز میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
دریں اثناء، قومی ادارہ صحت، اسلام آباد کو ایم پاکس کے شبہ میں خاتون کے نمونے بھیجے گئے تھے اور قومی ادارہ صحت کی جانب سے متاثرہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق کی گئی ہے، خاتون مریضہ اسلام آباد کے نواحی علاقے شکریال کی رہائشی ہے، پمز ذرائع کے مطابق ایم پاکس سے متاثرہ خاتون کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے