سٹی 42 : این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر روزانہ کھلی کچہری منعقد ہوگی۔ سائبر کرائم متاثرین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کھلی کچہری کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ سائبر ہراسمنٹ، مالی فراڈ، فیک آئی ڈیز اور بلیک میلنگ کے متاثرین براہ راست شکایت کرسکیں گے۔ متاثرہ شہری ڈی جی این سی سی آئی اے سے براہ راست ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے۔
این سی سی آئی اے کھلی کچہری روزانہ صبح 11 بجے سے 12 بجے تک جاری رہے گی۔ کھلی کچہری میں شکایت کنندگان کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں گی۔ این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر جی 10/4 اسلام آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق شہری شکایات اور ضروری دستاویزات کے ہمراہ مقررہ وقت پر کھلی کچہری پہنچیں۔ سائبر کرائم سے متعلق شکایات اور اطلاعات 1799 پر دی جاسکتی ہیں۔