ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی کینسر کے باعث چل بسیں

بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی کینسر کے باعث چل بسیں
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینئر بھارتی اداکارہ میتھو مکھرجی 71 برس کی عمر میں چل بسیں۔

  وہ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں،انہوں نے نے زیادہ تر بنگالی فلموں میں کام کیا اور پچھلے ایک برس سے کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھیں۔

  واضح رہے کہ میتھو مکھرجی نے 1970ء اور 1980ء کی دہائیوں میں فلمی صنعت میں خود منوایا،وہ بنگالی سنیما میں ایک معروف نام تھیں،انھوں نے اپنے عہد کے بنگالی اداکاروں اتم کمار، سومیترا چٹو پڈاہیے اور رنجیت ملک کے ساتھ کام کیا۔ 

 ان کی مشہور فلموں میں مرجینا عبداللہ، نشی کانیا، موچک اور دیگر شامل ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے ہندی فلموں خان دوست، سفید جھوٹ، دل لگی اور دو لڑکے دونوں کٹکے شامل ہیں۔