ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ امن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ امن پر پیغام
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے پیغام میں قیامِ امن کے لیے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان اور دیگر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے امن و امان کے قیام کے لیے سرگرم عمل پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔