ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن: کمسن بچی سے مبینہ شادی،ملزم افغانستان فرار, والد اور بھائی کو گرفتار

 چمن: کمسن بچی سے مبینہ شادی،ملزم افغانستان فرار, والد اور بھائی کو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بلوچستان کے شہر چمن میں کمسن بچی سے مبینہ شادی کرنیوالا مرکزی ملزم افغانستان فرار ہو گیا، پولیس نےوالد اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں 4 سالہ کمسن بچی سے 60 سالہ شخص کی مبینہ شادی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ مرکزی ملزم صلاح الدین افغانستان فرار ہوگیا، جبکہ کمسن بچی کے والد اور ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کیس میں ملوث دیگر افراد کا تعین کیا جا رہا ہے۔