ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان: جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ ٹرین مارچ پنجاب میں داخل

صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر مبینہ بھگدڑ کے دوران 6 موبائل فون چوری

 رحیم یار خان: جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ ٹرین مارچ پنجاب میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ ٹرین مارچ سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے  مطابق جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ رحیم یار خان پہنچ گیا، جہاں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی آمد کے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

ذرائع کے مطابق صادق آباد ریلوے اسٹیشن پر مبینہ بھگدڑ کے دوران 6 موبائل فون چوری ہوگئے، جبکہ ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔