ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا فیصلہ ،بڑی پابندی عائد !

: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا فیصلہ ،بڑی پابندی عائد !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا جس کے تحت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجز کے استعمال اور خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق یکم جنوری 2027 سے 10 سی سی تک کی روایتی سرنجوں کا استعمال بند ہو جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے صرف سنگل یوز والی سرنجیں ہی استعمال کی جا سکیں گی۔ تمام ہیلتھ فسیلیٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا موثر انتظام یقینی بنایا جائے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے سنگل یوز ڈسپوز ایبل اشیاء، انفیوژن و ڈرپ سیٹ اور کینولاز کی ری سائیکلنگ کو روکنے کا بھی حکم دیا ہے۔ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرنجز اور ڈرپ سیٹس کا دوبارہ استعمال نہ کیا جائے، ایک انجیکشن متعدد مریضوں کو لگانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں تمام ہسپتالوں و کلینکس کی انتظامیہ کو ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ہسپتالوں، کلینکس اور ہیلتھ فسیلیٹیز کی انسپکشن کرے گا اور خلاف ورزی پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔