سٹی 42: خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ سپیکر بابر سلیم سواتی نے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو اسمبلی طلب کرلیا۔
چیف سیکریٹری سید شہاب علی شاہ اسمبلی پہنچ گئے، سپیکر بابر سلیم سواتی نے ایوان آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس کی جگہ ڈی آئی جی آپریشنز اسمبلی اجلاس میں پہنچے ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کےسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ آئی جی پولیس ہمارے اغوا کئے گئے وزیر کو ساتھ لے کر آئیں، ورنہ ایسا علاج ہوگا جو انہیں یاد رہے گا۔