سٹی 42 : پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال اور خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق یکم جنوری 2027 سے 10 سی سی تک کی روایتی سرنجوں کا استعمال بند ، یکم جنوری سے صرف سنگل یوز والی سرنجیں استعمال کی جاسکیں گی۔
ہیلتھ فسیلیٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا موثر انتظام یقینی بنایا جائے ۔ سنگل یوز ڈسپوزایبل اشیاء بشمول سرنجز، انفیوژن و ڈرپ سیٹ اور کینولاز کی ری سائیکلنگ کو مکمل طور پر روکاجائے۔ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرنجز اور ڈرپ سیٹس کا دوبارہ استعمال نہیں گا۔ ایک انجیکشن متعدد مریضوں کو لگانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تمام ہسپتالوں و کلینکس کی انتظامیہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کرے ۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ہسپتالوں و کلینکس اور ہیلتھ فیسیلیٹیز کی انسپکشن کرے گا، خلاف ورزی پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی ہو گا ۔