ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کی رات گئے  بڑی  کارروائی، 9 ون ویلرز گرفتار

ٹریفک پولیس کی رات گئے  بڑی  کارروائی، 9 ون ویلرز گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور ٹریفک پولیس نے رات گئے ون ویلنگ، ریسنگ اور سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 ون ویلرز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ائیرپورٹ سرکل میں 6 جبکہ گلبرگ سرکل میں 3 ون ویلرز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

مین بلیوارڈ پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹس لگانے پر ڈالا گاڑی کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرکے گاڑی تھانے بند کردی گئی اور مقدمہ درج کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 6 انڈر پاس کو بلاک کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے متعدد ہلڑبازوں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ون ویلنگ، ریسنگ اور صوتی آلودگی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق ون ویلرز نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی تھیں۔ سوشل میڈیا اور دیگر دستیاب ڈیٹا کی مدد سے فرار ہونے والے ون ویلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سڑکوں پر ہلڑبازی، روڈ ریج اور خوف و ہراس پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔