(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا کوئی وزیر شہدا کے جنازے میں شریک نہیں ہوا، حالانکہ یہ پاکستان کے شہید ہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں، صوبائی حکومت کی بے حسی بھی سب کے سامنے ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو انتہا تک نہیں لے جانا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ابھی بھی وقت ہے کہ بند گلی میں نہ جائیں، اسلام آباد پر جو بھی دھاوا بولنے کی کوشش کرے گا، اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علاج کے لیے قانون کے مطابق جو کچھ ہوسکا، کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی بھی ناجائز مطالبات پورے نہیں ہوتے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں اکثریت لانگ مارچ کی حامی نہیں، انہوں نے کہا کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا کہ وہ آئیں اور سب بند رہے، اس بار مستقل لائحہ عمل بنائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا رات کو بھی ہسپتال میں چیک اپ ہوا ہے، ان کے مطابق پی ٹی آئی والوں کو خود بھی معلوم نہیں کہ ان کے مطالبات کیا ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس بار وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی اور یہ ہمیشہ کے لیے ہوگا۔