ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچرا اٹھانے کے بہانے وارداتیں کرنے والا دو رکنی خواتین چور گینگ گرفتار

کچرا اٹھانے کے بہانے وارداتیں کرنے والا دو رکنی خواتین چور گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچرا اٹھانے کے بہانے مبینہ طور پر وارداتیں کرنے والے دو رکنی خواتین چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھیں۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دونوں خواتین کو ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان سپیئر پارٹس کی دکان کے باہر رکھا سامان مبینہ طور پر چوری کرکے فرار ہوگئی تھیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سپیئر پارٹس کا سامان اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت لاڈو بی بی اور مڈی بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔