ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک کی پروفارما پروموشن سے متعلق درخواست پر وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کی عدم پیشی پر وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران کیس کال ہوا تو وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری کی عدم پیشی کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی۔درخواست گزار ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ انہیں پروفارما پروموشن کا حق دیا جائے۔ اسی معاملے پر انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
،عدالت نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان سے عدم پیشی کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔