ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے۔ وزیر تعلیم نے پانچویں جماعت کی طالبات کو انگلش کا مضمون پڑھایا اور کلاس لینے سے قبل ٹیچر گاؤن بھی پہنا۔

رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہفتے پانچویں جماعت کی طالبات کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کمپیوٹر پانچویں جماعت کے موجودہ سلیبس کا حصہ نہیں، تاہم بچوں کو ابتدائی عمر ہی سے کمپیوٹر کی تعلیم دینا ضروری ہے۔

وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے سکول میں بعض سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کو فراہم کی جانے والی سپورٹس کٹس کی رونمائی کی۔

رانا سکندر حیات نے طالبات کے ساتھ بیڈمنٹن اور کرکٹ بھی کھیلی اور سکول میں باقاعدہ سپورٹس پیریڈ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ طالبات نے سپورٹس کٹس کی فراہمی پر وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔

میٹرک کی طالبات کی فرمائش پر وزیر تعلیم نے ان کی کلاس میں بھی لیکچر دیا۔ بعد ازاں رانا سکندر حیات نے سکول کی تمام 1100 طالبات میں چپس اور جوس بھی تقسیم کیے۔