ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی بھی گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی بھی گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دونوں بہنوں کو   30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے  مطابق یہ کارروائی 27 ستمبر کو متوقع پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں لاہور میں جاری گرفتاریوں کے دوران کی گئی۔ دونوں خواتین کو رات گئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے، جبکہ کارروائی پولیس کی سفارش پر کی گئی۔ 

دوسری جانب علیمہ خان کے دونوں بیٹوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کردیا گیا۔

اس سے قبل عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بھی لاہور انتظامیہ نے 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔