عابد چودھری: پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ ان کی گاڑی تھانے منتقل کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے علیمہ خان کی نظر بندی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ڈیٹینشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست بھی دی تھی۔