ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:شہر کی اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔ سرکاری ریٹ کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 439 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں گوشت 450 سے 455 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ بیف کا سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو ہے لیکن صارفین سے 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 255 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 260 سے 265 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور گراں فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔