عثمان خادم:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر جوہر ٹاؤن میں عاصم نصیر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی فیصل میر تھے، جبکہ ڈاکٹر عائشہ شوکت، شاہد عباس، مجید غوری، سجاد میر، شاہدہ جبیں اور عارف خان سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکن بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر فیصل میر اور عامر نصیر نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شرکا نے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں چوہدری سجاد نذیر، ظفر عباس، عبدالقدیر، وقار منشا پرنس، امجد جٹ، نعیم بٹ اور نصیر احمد بھی شریک ہوئے۔
مزد تفصیلات کے مطابق ملک لعل دین اعوان، سردار اکرم ڈوگر، نادیہ شاہ بخاری، ڈاکٹر رفیق اور حمزہ عباس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
محمد امجد اعوان، محبوب احمد چوہان، خالد سلمان اور احسان الحق صدیقی سمیت دیگر کارکنان بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کے شرکا نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن قیادت کے ساتھ متحد ہیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔