عرفان ملک: کینٹ ڈویژن کے علاقے ڈیال گاؤں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیال گاؤں کے رہائشی سہیل قمر اور محمد بوٹا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سہیل نے موٹر سائیکل روکنے کے بجائے تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار قربان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی بے قابو ہوکر گر پڑے۔ ڈاکو موقع سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ برکی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سمیت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔