ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریس کورس پولیس کی کارروائی،غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار

ریس کورس پولیس کی کارروائی،غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ریس کورس پولیس نے مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اشتہاری ملزم عمر کی گرفتاری کے لیے ہجویری ہوٹل پہنچی، تاہم ہوٹل منیجر نے پولیس کو دیکھتے ہی ملزم عمر کو فرار کرا دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے اشتہاری ملزم کی تلاش میں ہوٹل کے مختلف کمروں کی چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ ایک کمرے سے سب انسپکٹر محمد اسلم اور ایک خاتون کو قابلِ اعتراض حالت میں پایا گیا۔

ریس کورس پولیس نے محمد اسلم اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر محمد اسلم پنجاب پولیس میں تعینات ہے اور اس وقت تھانہ مزنگ میں فرائض انجام دے رہا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔