فاران یامین:لاری اڈا اور اسلام پورہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاری اڈا پولیس نے ملزم کامران کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1120 گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزم مبینہ طور پر پیدل چل پھر کر منشیات فروخت کر رہا تھا۔
دوسری کارروائی میں اسلام پورہ پولیس نے دو ملزمان عثمان اور آصف کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1040 گرام آئس برآمد ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔