ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر میں ہیٹ ویو  کب تک برقرار رہے گی،اہم پیشگوئی

 شہر میں ہیٹ ویو  کب تک برقرار رہے گی،اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:شہر میں ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے جس کے باعث شہریوں کا برا حال ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق ہیٹ ویو کی لہر 28مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
 شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم حبس کے باعث  43 ڈگری سینٹی گریڈ جیسی گرمی محسوس ہو رہی ہے۔
ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

’ہیٹ اسٹروک‘ کیا ہے؟

’ہیٹ اسٹروک‘ عام طور پر انسان کو سخت گرمیوں کے موسم میں گرم ہواؤں چلنے اور سورج کی تپش کی وجہ سے ہوتا ہے۔

’ہیٹ اسٹروک‘ دراصل اس وقت ہوتا ہے جب کسی بھی انسان کا جسم زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور گرمائش سے اسے پسینہ آنا بند ہوجاتا ہے۔

عام طور پر مسلسل سورج کی تپش میں کام کرنے یا گھومنے سے گرمیوں کے موسم میں انسانی جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اگرچہ ہیٹ اسٹروک کے گرم دنوں کی وجہ سے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، تاہم بعض ایسے افراد جو ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں (جن کا بلڈ پریشر مسلسل 100/140 ) رہتا ہو، جو دل، دماغ، گردوں اور معدے سمیت اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں، ایسے افراد کے ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک ایسی ہنگامی جسمانی بیماری ہے، جسے فوری طور پر باضابطہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے اس سے متاثر ہونے والے افراد کو ہسپتال ہی لے جانا سب سے اہم ہوتا ہے