ویب ڈیسک: لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے، انگلینڈ کے 409 رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار ہیں اور 3 وکٹیں باقی ہیں محمد رضوان 15 اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں جبکہ شان مسعود نے 29، عبداللہ شفیق نے 15 اور سعود شکیل نے 14 رنز بنائے، جبکہ آغا سلمان 4، علی عثمان 7، امام الحق صفر اور اذان اویس 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3، اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 2،2 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ محمد علی اور محمد عباس ابھی بیٹنگ کے لیے آنا باقی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تھا۔ عبداللہ شفیق 61 اور امام الحق 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 5،5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 89.5 اوورز میں 409 رنز بنائے تھے۔ ہیری بروک 91، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5، خرم شہزاد نے 3 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 238 رنز کی برتری حاصل ہوئی واضح رہے کہ لیڈز ٹیسٹ 19 سے 23 اگست تک کھیلا جا رہا ہے اور تیسرے روز کے دوسرے سیشن میں پاکستان کی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے۔