ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 12 خوارج ہلاک ہوئے جہاں آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی ڈیٹونیٹنگ ریموٹ، اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے تباہ کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مستونگ، ماشکیل، خضدار اور پنجگور اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد ہلاک ہوئے جہاں مختلف  کارروائیوں کے دوران بھی بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لے کر تباہ کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچاتے ہوئے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی ہے سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم اور غیر متزلزل ہیں، جبکہ علاقے میں موجود بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، جبکہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے کارروائیاں جاری ہیں۔

آپریشنز کا مقصد بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف انسداد دہشتگردی مہم کے تحت دہشتگرد نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے فتنے کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔