ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشین سمیت مختلف علاقوں میں کامیاب مشترکہ آپریشنز ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

پشین سمیت مختلف علاقوں میں کامیاب مشترکہ آپریشنز ، 6 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بلوچستان پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پشین اور قلعہ عبداللہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشنز  کیے گئے ۔ 

بلوچستان پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشین کے علاقوں  کلی سلطان، اژرم، دینار اور گیلو میں مشترکہ آپریشن کیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئی کامیاب کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد جہنم واصل کیے گئے، مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ 

بلوچستان پولیس کا کہنا ہےکہ اہم اورحساس معلومات  حاصل کرنے کیلئے گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی ژوب رینج، سی ٹی ڈی کمانڈراورایس ایس پی پشین نے مشترکہ آپریشن کی قیادت کی۔ 

فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔