ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کو خاران اور واشک میں بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو دہشت گردوں نے خاران میں سڑک بلاک کرنے اور مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو روکا اور مؤثر انداز میں انگیج کیا۔ کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق 7 ستمبر کو واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر منصوبہ بندی کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہ کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جو دیسی ساختہ بم تیار کرنے میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔