سٹی 42: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال عام مسافروں کے ساتھ ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں احسن اقبال کو بغیر سرکاری پروٹوکول کے عام مسافروں کے ساتھ لائن میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے احسن اقبال کے اس طرز عمل کو سراہا اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی جانب قدم قرار دیا۔
???? https://t.co/YgR8ze6tcs
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 20, 2026