ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی تو اس کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، تاہم قلت پیدا ہونے کی صورت میں قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک بھی پہنچ سکتی ہے اُنہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ ہوا، لیکن پاکستان میں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کروڑ ڈالر کے بجائے 10 کروڑ ڈالر کی گیس منگوانا پڑے علی پرویز ملک نے مزید  کہا کہ گزشتہ روز ایک دن میں 18 کروڑ روپے کے ٹوکن جاری کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کو لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سے گریز کرنا چاہیے، جماعت اسلامی کے وفد کو بھی بتا دیا تھا کہ حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے اُنہوں نے کہا کہ تیل کے کنوؤں پر کام شروع ہوگیا ہے اور اکتوبر کے اندر تیل کی دریافت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گے کہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے  اُنہیں علیمہ خان کی حراست کا علم نہیں، جبکہ بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹوں کے معاملے پر اسمبلی میں بحث کی جائے گی۔