سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے دوسری جانب شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعد از دوپہر بالائی علاقوں میں بھی بادل چھانے کی توقع ہے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرمی رہنے کی توقع ہے بعد از دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم جنوب مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمےکی جانب سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہا۔ خیرپور اور دادو میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔