ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ کو خوش آئند قرار دے دیا

 قومی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ کو خوش آئند قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ کو خوش آئند قرار دے دیا، سابق کپتان سرفراز احمد، عابد علی، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے قبل از وقت سینٹرل کنٹریکٹ کےاعلان پر خوشی کا اظہار کردیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اتار چڑھاؤ کسی بھی کرکٹر کے کیرئیر کا حصہ ہوتے ہیں، میرے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری معنی نہیں رکھتی اصل ہدف ٹیم میں واپسی ہے، کیونکہ کسی بھی چیز کا حصول آسان ہوتا ہے مگر اس کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے، ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے یا ٹیسٹ کرکٹ جس بھی فارمیٹ میں موقع ملے گا پرفارم کروں گا۔

 فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ 3 سال پہلے اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو باؤلنگ کرانے کے لیے لائن میں لگا کرتا تھا۔عابد علی نے کہا کہ بی کیٹیگری میں آنے کے بعد انہیں اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لانا ہوگا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم کے ہمراہ اےکیٹیگری میں شمولیت ان کے لیےاعزاز ہے۔

ایک طرف قومی کرکٹرز نئے کنٹریکٹ ملنے پر خوش ہیں تو دوسری طرف پی سی بی نے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں معقول اضافے کی بھی نوید سنادی۔

یاد رہے کہ  13 مئی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ 21-2020 کا اعلان کیا تھا، اے کیٹیگری میں ٹیسٹ کپتان اظہر علی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  کو شامل کیا گیا.

بی کیٹیگری میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ  کو جگہ ملی۔فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری  سی کیٹیگری میں آگئے۔

Sughra Afzal

Content Writer