اووربلنگ کیس میں ایکسین شاہ پورکو ڈسچارج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اووربلنگ کیس میں ایکسین شاہ پورکو ڈسچارج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: اووربلنگ کیس میں ایکسین شاہ پورکو ڈسچارج کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، ہائیکورٹ نے ایکسین شاہ پور راؤ کامران شوکت کو 9مئی کیلئےنوٹس جاری کر دیا۔

سپیشل پراسیکیوٹر کے مطابق ایف آئی اے نے اووربلنگ اور جعلی بل صارفین کو بھیجنے پر مقدمہ درج کیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اتوار کو ملزم راؤ کامران کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈدیا اور جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیشی نے 3 دن میں ثبوت اکٹھے کئے

سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش گواہوں کے بیانات قلمبند کئےگئے،  3دن بعدملزم کو مزید ریمانڈ کیلئے پیش کیا جبکہ دوسرے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ریمانڈ کی بجائےملزم کوڈسچارج کردیا۔

واضح رہے کہ جسٹس انوار الحق پنوں نے ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔