ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہڑی سرکل کی کارروائیاں، 14 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار

روہڑی سرکل کی کارروائیاں، 14 کلو چرس برآمد، 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول روہڑی سرکل نے حیدرآباد سینٹرل جیل روڈ پر خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 12 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں ملزم شریف کے قبضے سے 6 کلو چرس اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم اشرف کے قبضے سے بھی 6 کلو چرس اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں اور مقدمہ درج کرلیا گیا ایک مزید کارروائی میں حیدرآباد سرکل نے اکرو چیک پوسٹ پر مسافر کوچ سے ملزم عبدالکریم کو گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق ملزم عبدالکریم کے قبضے سے 2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔